ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سونیا گاندھی پر بوجھ ڈالنا مناسب نہیں، راہل گاندھی فیصلہ ضروربدلیں گے: ششی تھرور

سونیا گاندھی پر بوجھ ڈالنا مناسب نہیں، راہل گاندھی فیصلہ ضروربدلیں گے: ششی تھرور

Mon, 02 Mar 2020 13:45:22    S.O. News Service

نئی دہلی،2؍مارچ(ایس او نیوز؍ایجنسی) کانگریس لیڈر ششی تھرور نے راہل گاندھی کے پارٹی کے صدر کے عہدے پرممکنہ واپسی کا اشارہ دیتے ہوئے کہا کہ سونیا گاندھی پرکانگریس کو چلانے اور پارٹی کو دوبارہ مضبوط کرنے کی ذمہ داری دینا نا مناسب ہے-

ایک انٹرویو میں ششی تھرور نے بھی غیرگاندھی کے پارٹی صدر بننے کے امکانات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ خاندان کانگریس کارکنوں کے دلوں میں ”اچھے اخلاق“ کی وجہ سے ”خصوصی جگہ“ رکھتا ہے-ششی تھرور نے کہاکہ مجھے نہیں لگتا کہ ہم ”غیرفعال“ ہیں - راجستھان، پنجاب، مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ اور پڈوچیری میں 5/مضبوط اور مؤثر حکومتیں ہیں، جو اپنے بہتر انتظامیہ کے ذریعہ ہرایک دن یہ دوہراتی ہیں کہ اگر مرکز میں کانگریس کی حکومت آگئی تو ہمارے منصوبے کیا ہیں -

ششی تھرور نے کہاکہ ہم نے اپنے گزشتہ اختلافات کو بھی دورکیا ہے اور علاقائی جماعتوں کے ساتھ عملی اتحاد بنایا ہے- اس کے نتیجے کے طورپر مہاراشٹر اور جھارکھنڈ میں اتحاد ہوا ہے، اچھا کام بھی کر رہے ہیں - ایسے میں ہماری موجودہ حالت کو غیرفعال بتا دینا غلط ہے-


Share: